Create your own paper

FBISE Islamabad · Class 9 · Urdu

FBISE Islamabad · Class 9 · Urdu · 2026 · First Annual

2026 · First Annual

Transcribed from the identified examination paper. Check the board, session and course before use. SchoolOrbit is not affiliated with the issuing board.

Objective

Printed marks: 15 · Time: 20 منٹ

کاٹ کر دوبارہ لکھنے کی اجازت نہیں ہے۔ لیڈ پنسل کا استعمال ممنوع ہے۔
ہر سوال کے سامنے دیے گئے کریکولم کے مطابق درست دائرہ کو پُر کریں۔

اردو (لازمی) ایس ایس سی - I
حصہ اول

Version No. 10021

  1. 1.

    ’نعت‘ کس زبان کا لفظ ہے؟

    • (الف)

      عربی

    • (ب)

      انگلش

    • (ج)

      اطالوی

    • (د)

      یونانی

  2. 2.

    ”روتے روتے کون سویا خاک پر“ اس مصرعے میں کون سی صنعت استعمال ہوئی ہے؟

    • (الف)

      تکرار

    • (ب)

      تضاد

    • (ج)

      تلمیح

    • (د)

      مبالغہ

  3. 3.

    حرف انبساط کی نشاندہی کریں:

    • (الف)

      اگر

    • (ب)

      واہ واہ

    • (ج)

      مثل

    • (د)

      اُف

  4. 4.

    جملہ اسمیہ کا مسند الیہ ہوتا ہے:

    • (الف)

      خبر

    • (ب)

      مبتدا

    • (ج)

      فعل

    • (د)

      فاعل

  5. 5.

    متضاد الفاظ کی جوڑی شناخت کریں:

    • (الف)

      قدیم-پرانا

    • (ب)

      جدید-نیا

    • (ج)

      قدیم-جدید

    • (د)

      جدیدیت-نیاپن

  6. 6.

    ایسی نظم جس کے ہر بند میں مصرعوں کی تعداد پانچ ہو، کیا کہلاتی ہے؟

    • (الف)

      رباعی

    • (ب)

      مخمس

    • (ج)

      مسدس

    • (د)

      مسدس ترجیع بند

  7. 7.

    ”گریز“ کا تعلق کس صنف سخن سے ہے؟

    • (الف)

      ملی نغمہ

    • (ب)

      مثنوی

    • (ج)

      مرثیہ

    • (د)

      قصیدہ

  8. 8.

    تلمیح ایک صنعت ہے:

    • (الف)

      غیر ادبی

    • (ب)

      ظاہری

    • (ج)

      لفظی

    • (د)

      معنوی

  9. 9.

    شعر میں موجود ہم ردیف سے پہلے والے الفاظ کیا کہلاتے ہیں:

    • (الف)

      ردیف

    • (ب)

      قافیہ

    • (ج)

      مصرع

    • (د)

      بند

  10. 10.

    علم بیان کی رو سے مشبہ سے کیا مراد ہے؟

    • (الف)

      جسے تشبیہ دی جائے

    • (ب)

      جس سے تشبیہ دی جائے

    • (ج)

      مشترک خوبی

    • (د)

      جس مقصد کے لیے تشبیہ دی جائے

  11. 11.

    لاحقہ ”خواہ“ سے بننے والا درست لفظ ہے:

    • (الف)

      دم خواہ

    • (ب)

      افسوس خواہ

    • (ج)

      خاطر خواہ

    • (د)

      درد خواہ

  12. 12.

    اسم کو فعل سے ملانے والے حروف ہیں:

    • (الف)

      علت

    • (ب)

      عطف

    • (ج)

      اضافت

    • (د)

      جار

  13. 13.

    حقیقی تذکیر و تانیث کے لحاظ سے جنس کی کتنی اقسام ہیں؟

    • (الف)

      دو

    • (ب)

      تین

    • (ج)

      چار

    • (د)

      پانچ

  14. 14.

    ”سرخ باغ دکھانا“ قواعد کی رو سے اس میں ‾ غلطی ہے۔

    • (الف)

      مرکب کی

    • (ب)

      محاورے کی

    • (ج)

      حرف کی

    • (د)

      ضرب المثل کی

  15. 15.

    شعر کی ایک سطر کو کیا کہتے ہیں؟

    • (الف)

      شعر

    • (ب)

      قافیہ

    • (ج)

      مصرع

    • (د)

      ردیف

  16. 1SA-I 26002 New (B)
    Page 1 of 1

Subjective

Printed marks: 60 · Time: 2:40 گھنٹے

اردو (لازمی) ایس ایس سی - I
حصہ دوم اور سوم

حصہ دوم (کل نمبر 34)

  1. سوال نمبر 2: حصہ نثر

    الف

    درج ذیل عبارت کو غور سے پڑھیں اور نیچے دیے گئے سوالات کے جواب اپنے الفاظ میں لکھیں:

    ایک دن نہ معلوم کیا بات ہوئی کہ شہر کی سکھوں کی یورش ہوئی۔ سب مالی بھاگ بھاگ کر چھپ گئے۔ نام دیو کو خبر بھی نہ ہوئی کہ کیا ہو رہا ہے، وہ اپنے کام میں لگا رہا۔ اسے کیا معلوم تھا کہ قضا اس کے سر پر کھیل رہی ہے۔ سکھوں کا غضب ناک جتھا اس غریب پر ٹوٹ پڑا۔ اتنا کٹا، اتنا کٹا کہ بے دم ہو گیا۔ آخر اسی میں جان دے دی۔

    وہ بہت سادہ مزاج، بھولا بھالا اور منکسر المزاج تھا۔ اس کے چہرے پر بشاشت اور لبوں پر مسکراہٹ کھیلتی رہتی تھی۔ چھوٹے بڑے ہر ایک سے جھک کر ملتا۔ غریب تھا اور تنخواہ بھی کم تھی، اس پر بھی اپنے غریب بھائیوں کی بساط سے بڑھ کر مدد کرتا تھا۔ کام سے عشق تھا اور آخر کام کرتے ہی اس دنیا سے رخصت ہو گیا۔

    گرمی ہو یا جاڑا، دھوپ ہو یا سایہ وہ دن رات برابر کام کرتا رہتا۔ اسے کبھی یہ خیال نہ آیا میں بہت کام کرتا ہوں یا میرا کام دوسروں سے بہتر ہے، اسی لیے اسے اپنے کام پر فخر یا غرور نہ تھا۔

    (8×2 = 16)
    1. (i)

      شہر کی سکھوں کے حملے کے وقت سب مالیوں نے کیا کیا؟

    2. (ii)

      سکھوں کے حملے کے وقت نام دیو کے رد عمل کی وضاحت کریں۔

    3. (iii)

      نام دیو کی موت کیسے ہوئی؟

    4. (iv)

      نام دیو کے مزاج کے بارے میں آپ کیا جانتے ہیں؟ عبارت کی روشنی میں بتائیے۔

    5. (v)

      کام کے بارے میں نام دیو کا کیا نظریہ تھا؟

    6. (vi)

      نام دیو کا اپنے غریب بھائیوں کے ساتھ کیسا رویہ تھا؟

    7. (vii)

      نام دیو کو اپنے کام پر فخر یا غرور کیوں نہ تھا؟

    8. (viii)

      عبارت کا مرکزی خیال لکھیں۔

    9. یا

      دی گئی عبارت کی تلخیص کریں۔

  2. حصہ شعر:

    ب

    درج ذیل اشعار کو غور سے پڑھیں اور دیے گئے سوالات کے جواب لکھیں:

    (i) وہی ہے مشرق، وہی ہے مغرب، سفر کریں سب اس کی جانب

    ہر آئینے میں جو عکس اپنا دکھا رہا ہے وہی خدا ہے

    (ii) جو پھوٹا سینۂ شب تار الست سے

    اس نور اولیں کا اُجالا تم ہی تو ہو

    (iii) وہاں جو لوگ کھلاڑی ہیں وہ میاں شاعر

    یہاں جو صدر نشیں ہے وہاں ہے امپائر

    (iv) نہ دیکھا غم دوستان شکر ہے

    ہمیں داغ اپنا دکھا کر چلے

    (v) تم پہ اسرار فنا، راز بقا کھل جاتے

    تم نے اک بار تو یزداں کو پکارا ہوتا

    (5×2 = 10)
    1. (i)

      شاعر نے اللہ تعالیٰ(عزوجل) کی قدرت کو کس طرح بیان کیا ہے؟ (بحوالہ شعر i)

    2. (ii)

      ”نور اولیں“ سے شاعر کی کیا مراد ہے؟ (بحوالہ شعر ii)

    3. (iii)

      شاعر نے مشاعرے کے صدر نشیں کو پچ کے کس عہدے کے برابر قرار دیا ہے؟ (بحوالہ شعر iii)

    4. (iv)

      شاعر کس بات پر شکر ادا کر رہے ہیں؟ (بحوالہ شعر iv)

    5. (v)

      ”اسرار فنا“ اور ”راز بقا“ کی وضاحت اپنے الفاظ میں کریں۔ (بحوالہ شعر v)

    6. یا

      پانچویں شعر کا مفہوم واضح کریں۔

  3. Page 1 of 2 (Urdu Comp.)

  4. حصہ قواعد:

    ج

    درج ذیل کے جواب تحریر کریں:

    (4×2 = 8)
    1. (i)

      صنعت تلمیح کی مختصر وضاحت کریں نیز ایک شعری مثال دیں۔

    2. (ii)

      مقطع سے کیا مراد ہے؟ ایک مثال بھی دیں۔

    3. (iii)

      ”طالب علم محنتی ہے“ اس جملے کی نحوی شناخت کریں اور اجزائے ترکیبی بھی بتائیں۔

    4. (iv)

      ایک شعری مثال سے کوئی سے دو ارکان تشبیہ کی وضاحت کریں۔

    5. یا

      ایک شعری مثال سے کوئی سے دو ارکان استعارہ کی وضاحت کریں۔

حصہ سوم (کل نمبر 26)

  1. سوال نمبر 3:

    درج ذیل میں سے کسی ایک عبارت کی تشریح کریں:

    (5)
    1. ”اے بادشاہ! ہم لوگ ایک جاہل قوم تھے، بتوں کو پوجتے تھے، مردار کھاتے تھے، بدکاریاں کرتے تھے، ہم سایوں کو ستاتے تھے، بھائی بھائی پر ظلم کرتا تھا، زبردست زیر دستوں کو کھا جاتے تھے، اس اثنا میں ایک شخص ہم میں پیدا ہوا، اس نے ہم کو سکھایا کہ ہم پتھروں کو پوجنا چھوڑ دیں، سچ بولیں، خون ریزی سے باز آئیں، یتیموں کا مال نہ کھائیں، ہم سایوں کو آرام دیں، عفیف عورتوں پر بدنامی کا داغ نہ لگائیں۔“

    2. یا

      گھر کے ایوان نعمت کو لات مار کر نکلا تو پہلے ہی وقت چنے چبانے پڑے۔ نہ چراغ نہ چار پائی نہ بہن نہ بھائی نہ مونس نہ غم خوار نہ نوکر نہ خدمت گار۔ مسجد میں اکیلا ایسا بیٹھا تھا جیسے قید خانے میں حاکم کا گناہ گار یا قفس میں مرغ گرفتار اور کوئی ہوتا تو اس حالت پر نظر کر کے تنبیہ پکڑتا اپنی حرکت سے توبہ اور اپنے افعال سے استغفار کرتا اور اسی وقت نہیں تو سویرے گجر دم باپ کے ساتھ نماز صبح میں جا شریک ہوتا لیکن کلیم اور بہت سے مضمون سوجھنے کو تھے اس نے رات بھر میں ایک قصیدہ تو مسجد کی ہجو میں تیار کیا اور ایک مثنوی مرزا کی شان میں کہی۔

  2. سوال نمبر 4:

    درج ذیل میں سے کسی ایک نظمیہ جزو کی تشریح کریں:

    (5)
    1. مشقت کی ذلّت جنھوں نے اُٹھائی

      جہاں میں ملی ان کو آخر بڑائی

      کسی نے بغیر اس کے ہرگز نہ پائی

      فضیلت نہ عزت نہ فرماں روائی

      نہال اس گلستان میں جتنے بڑھے ہیں

      ہمیشہ وہ نیچے سے اوپر چڑھے ہیں

    2. یا

      دیار عشق میں اپنا مقام پیدا کر

      نیا زمانہ نئے صبح و شام پیدا کر

      خدا اگر دل فطرت شناس دے تجھ کو

      سکوت لالہ و گل سے کلام پیدا کر

      مرا طریق امیری نہیں فقیری ہے

      خودی نہ بیچ غریبی میں نام پیدا کر

  3. سوال نمبر 5:

    درج ذیل میں سے کسی ایک غزلیہ جزو کی تشریح کریں:

    (5)
    1. سن تو سہی جہاں میں ہے تیرا فسانہ کیا

      کہتی ہے تجھ کو خلق خدا غائبانہ کیا

      آتی ہے کس طرح سے مری قبض روح کو

      دیکھوں تو موت ڈھونڈ رہی ہے بہانہ کیا

    2. یا

      آنسوؤں کے دور میں

      چین کی گھڑی ہے تُو

      میری ساری عمر میں

      ایک ہی کمی ہے تُو

  4. سوال نمبر 6:

    ”ایک پرانی کتاب“ کی آپ بیتی تحریر کریں۔

    (6)
    1. یا

      ”ایک یادگار دن“ کی یادداشت تحریر کریں۔

  5. سوال نمبر 7:

    ”وقت کی پابندی“ کے موضوع پر استاد شاگرد کے مابین مکالمہ تحریر کریں۔

    (5)
  6. 1SA-I 26002 (B)
    Page 2 of 2 (Urdu Comp.)

Original source references (2)

The original files and numbering are retained. Equivalent files do not repeat the questions above.

  • Objective · psp_73217d77bdd07d7e253adec2dfd00398 · Printed marks: 15 · Time: 20 منٹ
  • Subjective · psp_6573d2dbaedad411ecfa06a0b3f6bcdf · Printed marks: 60 · Time: 2:40 گھنٹے