BISE Multan · Class 9 · Urdu
BISE Multan · Class 9 · Urdu · 2025 · Second Annual · Code 1021
2025 · Second Annual
Transcribed from the identified examination paper. Check the board, session and course before use. SchoolOrbit is not affiliated with the issuing board.
Objective
Source code: 1021 · Printed marks: 15 · Time: 20 منٹ
ہر سوال کے چار ممکنہ جوابات A، B، C اور D دیئے گئے ہیں۔ جوابی کاپی پر ہر سوال کے سامنے دیئے گئے دائروں میں سے درست جواب کے مطابق متعلقہ دائرہ کو مارکر یا پین سے بھر دیجئے۔ ایک سے زیادہ دائروں کو پُر کرنے یا کاٹ کر پُر کرنے کی صورت میں مذکورہ جواب غلط تصور ہوگا۔
اردو (لازمی) پرچہ پہلا
معروضی
1
-
1
مقالات سرسید کی صنف کیا ہے؟
-
2
سلیم ناشتہ کرتا کہاں گیا؟
-
3
الگو نے پہلا نام کس کا سنا کہ کلیجہ دھک سے ہو گیا؟
-
4
مرزا غالب کا اصل نام کیا تھا؟
-
5
شفیق الرحمن کی تصنیف ہے۔
-
6
“شرم سار” کا مترادف ہے۔
-
7
“حجاج” کا واحد ہے۔
-
8
حافظ عالم نے مسلمانوں کو دارالامان ___ کی طرف ہجرت کرنے کا حکم دیا۔
-
9
لفظ “وارث” کی جمع ہے۔
-
10
غزل کے پہلے شعر کو کیا کہتے ہیں؟
-
11
گو سب سے ___ ہے حق تیرا ادا کرنا۔ مصرع مکمل کیجئے۔
-
12
“فریبی” کی مونث ہے۔
-
13
انشا اللہ خان کس کی ملاقات کو آئے؟
-
14
ڈرامہ کس زبان کا لفظ ہے؟
-
15
“ساتھن” کا مذکر ہے۔
1(Obj)-()-2025(2nd-A)- (MULTAN)
Subjective
Printed marks: 60 · Time: 2.10 گھنٹے
نوٹ:- جوابی کاپی پر وہی سوال نمبر اور جزو نمبر درج کیجئے جو سوالیہ پرچہ میں درج ہے۔
اردو (لازمی) پرچہ پہلا
انشائیہ
حصہ اول
2
مندرجہ ذیل نظم و غزل کے اشعار کی تشریح کیجئے۔ (تین اشعار حصہ نظم اور دو حصہ غزل سے)
10
(حصہ نظم)
-
(i)
یہاں ہے ظہور اور وہاں نور تیرا
مکاں میں بھی تُو، لامکاں میں بھی تُو ہے -
(ii)
سب مست ہو رہے ہیں پہچان تیری قدرت
تیرے پکارتے ہیں سبحان تیری قدرت -
(iii)
شاخ بریدہ ہے سبق اندوز ہو کہ تُو
ناآشنا ہے قاعدہ روزگار سے -
(iv)
گو سب سے مقدم ہے حق تیرا ادا کرنا
بندے سے مگر ہوگا حق کیسے ادا تیرا (حصہ غزل)
-
(i)
نازکی اُس کے لب کی کیا کہیے
پنکھڑی اک گلاب کی سی ہے -
(ii)
ہم کو اُن سے، وفا کی ہے اُمید
جو نہیں جانتے، وفا کیا ہے -
(iii)
عمر دراز مانگ کے لائے تھے چار دن
دو آرزو میں کٹ گئے دو انتظار میں
حصہ دوم
3
درج ذیل نثر پاروں کی تشریح کیجئے۔ سبق کا عنوان، مصنف کا نام اور خط کشیدہ الفاظ کے معانی بھی تحریر کیجئے۔
10 = 5 + 5
-
(الف)
اگرچہ مرزا کی آمدنی قلیل تھی، مگر حوصلہ فراخ تھا۔ سائل اُن کے دروازے سے خالی ہاتھ بہت کم جاتا تھا۔ ان کے مکان کے آگے اندھے، لنگڑے، لولے اور اپاہج مرد و عورت پڑے رہتے تھے۔ غدر کے بعد ان کی آمدنی کچھ اوپر ڈیڑھ سو روپے ہموار ہوگئی تھی اور کھانے پینے کا خرچ بھی کچھ لمبا چوڑا نہ تھا، مگر وہ غریبوں اور محتاجوں کی مدد اپنی بساط سے زیادہ کرتے تھے، اس لیے اکثر تنگ رہتے تھے۔
-
(ب)
آپ مجھے نواز رہے تھے مگر ایک خاص مقصد کی خاطر اور وہ مقصد یہ تھا کہ آپ سوسائٹی کو بتانا چاہتے تھے، دیکھو میں کتنا اچھا ہوں، میں نے ایک غریب اور مفلس مقہور کو اپنے ہاں پناہ دی ہے۔ اب یہ جو کچھ بنا رہا ہے محض میری سرپرستی کا نتیجہ ہے۔ میں نے اس کی صلاحیتوں کو زندہ رکھا ہے ورنہ یہ کب کی ختم ہو چکی ہوتیں۔
4
درج ذیل سوالات میں سے کوئی سے پانچ کے مختصر جوابات تحریر کیجئے۔
10 = 2 × 5
-
(i)
سائلوں کے ساتھ مرزا غالب کا سلوک کیسا تھا؟
-
(ii)
انسان کب سخت کاہل اور وحشی ہو جاتا ہے؟
-
(iii)
سلیم اپنے بھائی کے ساتھ مدرسے کیوں نہیں جاتا تھا؟
-
(iv)
“زادِ راہ” کس کا انشائی مجموعہ ہے؟
-
(v)
“مٹی کا دیا” آپ بیتی کس نے لکھی؟
-
(vi)
امید بہار کے لیے کس بات کی ضرورت ہے؟
-
(vii)
نظیر اکبر آبادی کا اصل نام کیا تھا؟
-
(viii)
شاعر کا قلم کیا کام کرتا ہے؟
5
کسی ایک سبق کا خلاصہ لکھئے۔
5
-
(i)
ہجرت نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم
-
(ii)
قدر ایاز
6
5
-
نصاب میں دی گئی نظم “حمد” کا مرکزی خیال / خلاصہ لکھیں اور شاعر کا نام بھی تحریر کیجئے۔
7
10
-
ناراض دوست کو منانے کے لیے خط لکھئے۔
یا
-
پوسٹ ماسٹر صاحب کے نام ڈاک کی ناقص کارکردگی پر درخواست لکھئے۔
8
5
-
“جس کا کام اسی کو ساجھے” کے عنوان پر کہانی تحریر کیجئے۔
یا
-
درزی اور گاہک کے درمیان مکالمہ تحریر کیجئے۔
9
درج ذیل جملوں کی درستی کیجئے۔
5
-
(i)
طبیعت نے چاہا تو چلا جاؤں گا۔
-
(ii)
دس جگ پانچ پلیٹیں ایک گلاس ٹوٹ گئے۔
-
(iii)
حمزہ نے خط کو لکھا۔
-
(iv)
سامان مکانات اور دکانیں سب کچھ جل گئے۔
-
(v)
مچھر نے سانڈ سے مارا۔
یا
درج ذیل ضرب الامثال کی تکمیل کیجئے۔
-
(i)
ایک مچھلی ___ کو گندہ کرتی ہے۔
-
(ii)
بارہ برس دلی میں رہے ___ جھونکا کیے۔
-
(iii)
باسی ___ میں اُبال آیا۔
-
(iv)
شیخی اور ___
-
(v)
نو سو چوہے کھائے ___ حج کو چلی۔
1-2025(2nd-A)- (MULTAN)
Original source references (2)
The original files and numbering are retained. Equivalent files do not repeat the questions above.
- Objective · 1021 · Printed marks: 15 · Time: 20 منٹ
- Subjective · psp_15cd3f3eeb87fbdb623f1faaf124f9f8 · Printed marks: 60 · Time: 2.10 گھنٹے