Create your own paper

BISE Multan · Class 12 · Urdu

BISE Multan · Class 12 · Urdu · 2026 · First Annual 2026 / Group I · Group 1 · Code 4021

2026 · First Annual 2026 / Group I · 4021

Transcribed from the identified examination paper. Check the board, session and course before use. SchoolOrbit is not affiliated with the issuing board.

اردو (لازمی) پرچہ دوم، گروپ پہلا، انٹرمیڈیٹ پارٹ سیکنڈ (جماعت بارہویں)، 2026 (1st-A)
معروضی، کل نمبر: 20، وقت: 20 منٹ، PAPER CODE: 4021

ہر سوال کے چار ممکنہ جوابات A، B، C اور D دیئے گئے ہیں۔ جوابی کاپی پر ہر سوال کے سامنے دیئے گئے دائروں میں سے درست جواب کے عین مطابق متعلقہ دائرہ کو مارکر یا پین سے بھر دیجئے۔ ایک سے زیادہ دائروں کو پُر کرنے یا کاٹ کر پُر کرنے کی صورت میں مذکورہ جواب غلط تصور ہو گا۔

1

نثری اسباق کے مطابق درست جواب کی نشان دہی کیجئے۔

  1. 1

    رسالہ ”تہذیب الاخلاق“ کس نے جاری کیا؟

    • (آ)

      محمد حسین آزاد

    • (ب)

      ڈپٹی نذیر احمد

    • (ج)

      علامہ شبلی نعمانی

    • (د)

      سر سید احمد خان

  2. 2

    علامہ شبلی نعمانی کی حضرت عمر کی سیرت پر لکھی گئی کتاب کا نام ہے۔

    • (آ)

      المامون

    • (ب)

      الفاروق

    • (ج)

      الغزالی

    • (د)

      النعمان

  3. 3

    ڈاکٹر زیدی بار بار کس کی آواز سن رہے تھے؟

    • (آ)

      ریڈیو

    • (ب)

      ٹیلیفون

    • (ج)

      دستک

    • (د)

      رونے

  4. 4

    نواب محسن الملک نے کس ریاست کا بجٹ تیار کیا؟

    • (آ)

      حیدرآباد

    • (ب)

      فتح پور

    • (ج)

      بہاول پور

    • (د)

      جاودہ

  5. 5

    وفات کے وقت عمر بن عبدالعزیز نے ورثے میں کتنی رقم چھوڑی؟

    • (آ)

      گیارہ دینار

    • (ب)

      تیرہ دینار

    • (ج)

      پندرہ دینار

    • (د)

      سترہ دینار

مطابقت اور حروف کے صحیح استعمال کو پیش نظر رکھتے ہوئے درست جواب منتخب کیجئے۔

  1. 6

    ”نوائے وقت“ اخبار روزانہ شائع _____۔

    • (آ)

      ہوتا ہے

    • (ب)

      ہوتی ہے

    • (ج)

      ہوتی ہیں

    • (د)

      ہوتے ہیں

  2. 7

    اس کا گھر، جائیداد اور گاڑی سب کچھ بک ____۔

    • (آ)

      گئی

    • (ب)

      گیا

    • (ج)

      گئے

    • (د)

      گئیں

  3. 8

    چچا بھتیجا لڑ ____۔

    • (آ)

      پڑا

    • (ب)

      پڑیں

    • (ج)

      پڑنا

    • (د)

      پڑے

  4. 9

    تم نے کپڑے استری کر لیے ہیں ____ نہیں۔

    • (آ)

      پھر

    • (ب)

      مگر

    • (ج)

      کہ

    • (د)

      ورنہ

  5. 10

    ____ وہ بیمار تھا اس لیے کالج نہ آ سکا۔

    • (آ)

      اگر

    • (ب)

      اگرچہ

    • (ج)

      لیکن

    • (د)

      چوں کہ

رموز اوقاف کو پیش نظر رکھتے ہوئے درست جواب منتخب کیجئے۔

  1. 11

    تفصیلیہ سے مراد ہے۔

    • (آ)

      سوال پوچھنا

    • (ب)

      تفصیل بیان کرنا

    • (ج)

      فقرے کی تکمیل

    • (د)

      حیرت کا اظہار

  2. 12

    کسی کا قول یا اقتباس ہو بہو نقل کرنا ہو تو علامت لگائی جاتی ہے۔

    • (آ)

      سکتہ

    • (ب)

      وقفہ

    • (ج)

      واوین

    • (د)

      ختمہ

  3. 13

    ( ) علامت ہے۔

    • (آ)

      قوسین

    • (ب)

      ختمہ

    • (ج)

      سوالیہ

    • (د)

      رابطہ

  4. 14

    جملہ معترضہ کے لیے علامت استعمال ہوتی ہے۔

    • (آ)

      ،

    • (ب)

      ؛

    • (ج)

      :

    • (د)

      ( )

  5. 15

    ؛ علامت ہے۔

    • (آ)

      رابطہ

    • (ب)

      وقفہ

    • (ج)

      سوالیہ

    • (د)

      ختمہ

امدادی افعال کے صحیح استعمال کے پیش نظر درست جواب منتخب کیجئے۔

  1. 16

    آنا

    • (آ)

      میرے پاس آؤ۔

    • (ب)

      وہ دیر سے آیا۔

    • (ج)

      بچوں کو سکول چھوڑ آؤ۔

    • (د)

      کالج جلدی آنا۔

  2. 17

    سکنا

    • (آ)

      میں کار چلا سکتا ہوں۔

    • (ب)

      اسلم سکتے میں چلا گیا۔

    • (ج)

      وہ اردو سیکھتا ہے۔

    • (د)

      اکرم نے کار چلانا سیکھی ہے۔

  3. 18

    رہنا

    • (آ)

      ہمیشہ خوش رہو۔

    • (ب)

      وہ لاہور رہتا ہے۔

    • (ج)

      میرے پاس رہو۔

    • (د)

      وہ اکثر روتا رہتا ہے۔

  4. 19

    ڈالنا

    • (آ)

      بچے نے اخبار پھاڑ ڈالا۔

    • (ب)

      مصیبت میں مت ڈالو۔

    • (ج)

      پانی گلاس میں ڈال دو۔

    • (د)

      لیٹر بکس میں خط ڈال دیا۔

  5. 20

    لینا

    • (آ)

      رضائی اوڑھ لو۔

    • (ب)

      میں نے اخبار پڑھ لیا ہے۔

    • (ج)

      دشمن کا نام مت لینا۔

    • (د)

      جلدی سے سبزی لا دو۔

اردو (لازمی) پرچہ دوم، گروپ پہلا، انٹرمیڈیٹ پارٹ سیکنڈ (جماعت بارہویں)، 2026 (1st-A)
انشائیہ، کل نمبر: 80، وقت: 2.40 گھنٹے
نوٹ: جوابی کاپی پر وہی سوال نمبر اور جزو نمبر درج کیجئے جو کہ سوالیہ پرچے میں درج ہے۔

حصہ اول

2 (الف)

درج ذیل اشعار کی تشریح کیجئے۔ نظم کا عنوان اور شاعر کا نام بھی لکھیے۔
10 = 1 + 1 + 8

  1. رونما کب ہوگا راہ زیست پر منزل کا چاند
    ختم کب ہوگا اندھیروں کا سفر، خیر البشر
    کب ملے گا ملت بیضا کو پھر اوج کمال
    کب شب حالات کی ہو گی سحر، خیر البشر

2 (ب)

درج ذیل اشعار کی تشریح کیجئے اور شاعر کا نام بھی لکھیے۔
10 = 1 + 3 + 3 + 3

  1. بھری دنیا میں جی نہیں لگتا
    جانے کس چیز کی کمی ہے ابھی
    یاد کے بے نشان جزیروں سے
    تیری آواز آ رہی ہے ابھی
    شہر کی بے چراغ گلیوں میں
    زندگی تجھ کو ڈھونڈتی ہے ابھی

حصہ دوم

3

سیاق و سباق کے حوالے سے کسی ایک جزو کی تشریح کیجئے۔ مصنف کا نام اور سبق کا عنوان بھی تحریر کیجئے۔
15 = 1 + 1 + 10 + 3

  1. (الف) اکبری کا جتنا حال تم نے پڑھا، اس سے تم کو معلوم ہوا ہوگا کہ اکبری کو نانی کے لاڈ پیار نے زندگی بھر کیسی مصیبت میں رکھا۔ لڑکپن میں اکبری نے نہ کوئی ہنر سیکھا نہ کچھ اس کے مزاج کی اصلاح ہوئی۔ جب اکبری نے ساس سے جدا ہو کر الگ گھر کیا، برتن بانڈا، کپڑا زیور سب کچھ اس کے پاس موجود تھا، چوں کہ خانہ داری کا سلیقہ نہیں رکھتی تھی چند روز میں تمام مال و اسباب خاک میں ملا دیا۔

  2. (ب) ایوب ایسے ہی تھے۔ وہ دوستوں کی زندگی میں اس طرح اور اس درجہ گھل مل گئے کہ ہم سب کو ان کی موجودگی کا احساس تک نہیں ہوتا لیکن جب وہ ہم سے رخصت ہو گئے تو ہم میں سے ہر ایک نے یہ محسوس کیا کہ جو چیز ناقابل التفات حد تک ارزاں و عام تھی وہ ناقابل بیان حد تک اچھی، ضروری اور نایاب تھی۔

4

مندرجہ ذیل میں سے کسی ایک نصابی سبق کا خلاصہ لکھیے اور مصنف کا نام بھی تحریر کیجئے۔
10 = 1 + 9

  1. (i) اکبری کی حماقتیں

  2. (ii) مولوی نذیر احمد دہلوی

5

  1. نصاب میں شامل اکبر الہ آبادی کی نظم ”خدا سر سبز رکھے اس چمن کو، مہرباں ہو کر“ کا خلاصہ تحریر کیجئے۔

    (5 marks)

6

مندرجہ ذیل عنوانات میں سے کسی ایک پر مفصل مضمون تحریر کیجئے۔
20

  1. (i) میری پسندیدہ شخصیت

  2. (ii) قائد اعظم اور دو قومی نظریہ

  3. (iii) تعلیم نسواں: وقت کی اہم ضرورت

7

  1. چھوٹے بھائی کے نام خط لکھیے اور انہیں ہم نصابی سرگرمیوں میں حصہ لینے کی تلقین کیجئے۔

    (10 marks)