BISE Multan · Class 11 · Urdu
BISE Multan · Class 11 · Urdu · 2026 · First Annual · Group 2 · New course
2026 · First Annual
Transcribed from the identified examination paper. Check the board, session and course before use. SchoolOrbit is not affiliated with the issuing board.
Objective
Source code: 2022 · Printed marks: 20 · Time: 20 Minutes
ہر سوال کے چار ممکنہ جوابات A، B، C اور D دیئے گئے ہیں۔ جوابی کاپی پر، سوال کے سامنے دیئے گئے دائروں میں سے درست جواب کے مطابق متعلقہ دائرہ کو مارکر یا پین سے بھر دیجئے۔ ایک سے زیادہ دائروں کو بھرنے یا کاٹ کر پر کرنے کی صورت میں مذکورہ جواب غلط تصور ہوگا۔
Objective
-
Q1(1)
آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سفر پر جاتے ہوئے سب سے آخر اور واپسی پر سب سے پہلے ملنے جاتے تھے:-
-
Q1(2)
مرزا شہ زور رشتے میں مرزا سلیم کا لگتا تھا:-
-
Q1(3)
امین الدین احمد خاں تھے:-
-
Q1(4)
"ویلرز" میں کل کرداروں کی تعداد ہے:-
-
Q1(5)
"تاریخ کا کفن" صنف کے لحاظ سے ہے:-
-
Q1(6)
آج میں نے سائیکل
-
Q1(7)
علی سالار کے سر میں درد ہو ہے
-
Q1(8)
"نو تیرہ بائیس بتانا" سے مراد ہے:-
-
Q1(9)
"ہوا دینا" کا مطلب ہے:-
-
Q1(10)
"آپ آپ ہونا" قواعد کی رو سے ہے:-
-
Q1(11)
وہ صفت جس کی بنا پر تشبیہ دی جائے اسے کہتے ہیں:-
-
Q1(12)
استعارہ میں ذکر نہیں ہوتا:-
-
Q1(13)
مجاز مرسل کا تعلق ہے:-
-
Q1(14)
جس کلام میں کچھ ایک ہی قبیل کے الفاظ آئیں تو اسے کہتے ہیں:-
-
Q1(15)
"خیبر شکن" ہے:-
-
Q1(16)
محبتوں کا شمار ہوتا کبھی تو ہوتا
کوئی تو تم پہ نثار ہوتا کبھی تو ہوتا
قواعد کی رو سے ہے:- -
Q1(17)
ایسی بات کہو مت منیرؔ روٹھے جس سے یار ذرا سا غزل کا یہ شعر کہلاتا ہے:-
-
Q1(18)
مطلع غزل کا بھی کہلاتا ہے:-
-
Q1(19)
قافیے کے الفاظ نہیں ہوتے:-
-
Q1(20)
ردیف کے الفاظ ہوتے ہیں:-
Subjective
Source code: 3(N) · Printed marks: 80 · Time: 2.40 Hours
نوٹ: جوابی کاپی پر وہی سوال نمبر اور جزو نمبر درج کیجئے جو کہ سوالیہ پرچہ میں درج ہے۔
حصہ اول
-
Q2(a)-alternative-1
مصطفیؐ، مجتبیؐ، تیری مدح و ثنا میرے بس میں نہیں، دسترس میں نہیں
دل کو ہمت نہیں، لب کو یارا نہیں، تجھ سا کوئی نہیں، تجھ سا کوئی نہیں
چار یاروں کی شان جلی ہے بھلی، ہیں یہ صدیقؓ، فاروقؓ، عثمانؓ، علیؓ
شاہد عدل ہیں یہ ترے جانشیں، تجھ سا کوئی نہیں، تجھ سا کوئی نہیںدرج ذیل نظمیہ اجزاء میں سے کسی ایک جزو کی آسان نثر تشریح کیجئے۔ نظم کا عنوان اور شاعر کا نام بھی تحریر کیجئے۔
-
Q2(a)-alternative-2
مجھے دنیا کے ہر گوشے میں قندیلیں جلانے دو
مرا مذہب ہے اک پیغام عالمگیر آزادی
زمانے کو اب آزادی کے معنی ہم بتائیں گے
غلط ہوتی رہی ہے آج تک تفسیر آزادیدرج ذیل نظمیہ اجزاء میں سے کسی ایک جزو کی آسان نثر تشریح کیجئے۔ نظم کا عنوان اور شاعر کا نام بھی تحریر کیجئے۔
-
Q2(b)-alternative-1
دل کی گنتی نہ یگانوں میں، نہ بیگانوں میں
لیکن اس جلوہ گہ ناز سے اٹھتا بھی نہیں
مہربانی کو محبت نہیں کہتے اے دوست!
آہ اب مجھ سے تری رنجش بے جا بھی نہیں
ایک مدت سے تری یاد بھی آئی نہ ہمیں
اور ہم بھول گئے ہوں تجھے ایسا بھی نہیںدرج ذیل غزلیہ اجزاء میں سے کسی ایک جزو کی تشریح کیجئے۔ شاعر کا نام بھی تحریر کیجئے۔
-
Q2(b)-alternative-2
سلسلے توڑ گیا وہ سبھی جاتے جاتے
ورنہ اتنے تو مراسم تھے کہ آتے جاتے
شکوہ ظلمت شب سے تو کہیں بہتر تھا
اپنے حصے کی کوئی شمع جلاتے جاتے
کتنا آساں تھا ترے ہجر میں مرنا جاناں
پھر بھی اک عمر لگی، جان سے جاتے جاتےدرج ذیل غزلیہ اجزاء میں سے کسی ایک جزو کی تشریح کیجئے۔ شاعر کا نام بھی تحریر کیجئے۔
- 3
سیاق و سباق کے حوالے سے کسی ایک جزو کی تشریح کیجئے۔ مصنف کا نام اور سبق کا عنوان بھی تحریر کیجئے۔
-
Q3(a)
ہر چند قاعدہ عام یہ ہے کہ عالم آب و گل کے مجرم، عالم ارواح میں سزا پاتے ہیں۔ لیکن یوں بھی ہوا ہے کہ عالم ارواح کے گناہ گار کو دنیا میں بھیج کر سزا دیتے ہیں۔ چنانچہ میں آٹھویں رجب1212ھ میں روکاری کے واسطے یہاں بھیجا گیا۔ تیرہ برس حوالات میں رہا۔7 رجب1225ھ کو میرے واسطے حکم دوام حبس صادر ہوا۔
سیاق و سباق کے حوالے سے کسی ایک جزو کی تشریح کیجئے۔ مصنف کا نام اور سبق کا عنوان بھی تحریر کیجئے۔
-
Q3(b)
پہلی صف میں محمود کے ساتھ شہر کے لائق افسران، صنعت کار، تاجر اور بینکر کندھے سے کندھا ملا کر بیٹھے ہوئے تھے۔ وہ گردنیں جھکائے اور دوزانو بیٹھے ہوئے تھے اور اخباری فوٹوگرافروں سے تصاویر کھچوا رہے تھے۔ پہلی صف کے عین عقب میں، محمود صاحب کی حفاظت کے لیے سادہ کپڑوں میں حفاظتی عملے کے مستعد اور طاقت ور ارکان بیٹھے ہوئے تھے۔ وہ بہ ظاہر نماز پڑھنے
اور
اللہ کی عظمت کے سامنے سر بہ سجود ہونے آئے تھے، لیکن دراصل وہ محمود صاحب کی حفاظت کے لیے وہاں موجود تھے۔سیاق و سباق کے حوالے سے کسی ایک جزو کی تشریح کیجئے۔ مصنف کا نام اور سبق کا عنوان بھی تحریر کیجئے۔
-
Q4(i)
فاقے میں روزہ
کسی ایک نثری سبق کا خلاصہ لکھیے اور مصنف کا نام بھی تحریر کیجئے۔
-
Q4(ii)
تاریخ کا کفن
کسی ایک نثری سبق کا خلاصہ لکھیے اور مصنف کا نام بھی تحریر کیجئے۔
-
Q5(i)
نعت
کسی ایک نظم کا خلاصہ یا مرکزی خیال تحریر کیجئے اور شاعر کا نام بھی لکھیے۔
-
Q5(ii)
اخلاص
کسی ایک نظم کا خلاصہ یا مرکزی خیال تحریر کیجئے اور شاعر کا نام بھی لکھیے۔
-
Q6-alternative-1
استاد کے ساتھ دو شاگردوں کا متوازن غذا سے متعلق مکالمہ تحریر کیجئے۔
-
Q6-alternative-2
یوم آزادی کی تقریب کی روداد تحریر کیجئے۔
-
Q7-alternative-1
ہیلتھ آفیسر کے نام محلے کی صفائی کے لیے درخواست لکھیے۔
-
Q7-alternative-2
رسید بابت وصولی رقم کرایہ مکان تحریر کیجئے۔
-
Q8(10 marks)
انسان کے ارد گرد کا ماحول اس کی فطرت کی عکاسی کرتا ہے۔ صحت مند انسانوں سے صحت مند معاشرے جنم لیتے ہیں۔ صحت کی قیمت پر کوئی بھی ترقی خوش آئند نہیں ہوا کرتی۔ انسان دوستی اور پائیدار معاشرے کے شفاف تصور کے لیے ہر شخص کو، جہاں تک اس کی دسترس ہے۔ اپنا فرض ادا کرنا ہوگا۔ چنانچہ ہم پر لازم آتا ہے کہ ہم اپنی ضرورتیں اس طرح پوری کریں جن سے وسائل پر کم سے کم بوجھ پڑے۔ یہ نہ ہو کہ ہمارے آج کے آرام و آسائش کا خمیازہ ہماری آنے والی نسلوں کو بھگتنا پڑے۔ اس کی ابتدا کا پہلا، آسان اور سب سے مناسب راستہ یہ ہے کہ ہم ماحولیات کے بنیادی اصولوں کی پیروی کرتے ہوئے، پانی، توانائی اور باقی چیزوں کو کفایت سے استعمال کریں۔ اگر ماحول کی تبدیلی موجودہ رفتار سے جاری رہی تو زیادہ امکان یہی ہے کہ آنے والی نسلوں کے لیے تباہ و برباد شدہ ماحولیاتی نظام ہی باقی رہ جائے گا۔
درج ذیل عبارت کی تلخیص کیجئے اور اس کا مناسب عنوان بھی تجویز کیجئے۔
Original source references (5)
The original files and numbering are retained. Equivalent files do not repeat the questions above.
- Objective · 2022 · Printed marks: 20 · Time: 20 Minutes
- Objective · 2024 · Printed marks: 20 · Time: 20 Minutes : same questions, source numbering preserved separately
- Objective · 2026 · Printed marks: 20 · Time: 20 Minutes : same questions, source numbering preserved separately
- Objective · 2028 · Printed marks: 20 · Time: 20 Minutes : same questions, source numbering preserved separately
- Subjective · 3(N) · Printed marks: 80 · Time: 2.40 Hours