Create your own paper

BISE Multan · Class 11 · Urdu

BISE Multan · Class 11 · Urdu · 2026 · First Annual · Group 1 · New course

2026 · First Annual

Transcribed from the identified examination paper. Check the board, session and course before use. SchoolOrbit is not affiliated with the issuing board.

Objective

Source code: 2021 · Printed marks: 20 · Time: 20 Minutes

ہر سوال کے چار ممکنہ جوابات A، B، C اور D دیئے گئے ہیں۔ جوابی کاپی پر، سوال کے سامنے دیئے گئے دائروں میں سے درست جواب کے مطابق متعلقہ دائرہ کو مارکر یا پین سے بھر دیجئے۔ ایک سے زیادہ دائروں کو بھرنے یا کاٹ کر پر کرنے کی صورت میں مذکورہ جواب غلط تصور ہوگا۔

Objective

  1. Q1(1)

    بہادر شاہ ظفر کا مرزا سلیم سے کیا رشتہ تھا؟

    • (آ)

      بھائی

    • (ب)

      بھانجا

    • (ج)

      بیٹا

    • (د)

      بھتیجا

  2. Q1(2)

    "فصد ہو چکی ہے" غالب کے خط میں یہ جملہ کس کے بارے میں ہے؟

    • (آ)

      نواب یوسف علی خان

    • (ب)

      علاء الدین علائی

    • (ج)

      نواب مصطفی خان

    • (د)

      مرزا تفتہ

  3. Q1(3)

    فساد کی خبر سن کر بڑی چچی یاد کر کے بلکنے لگیں:-

    • (آ)

      جمیل کو

    • (ب)

      شکیل کو

    • (ج)

      چچی کو

    • (د)

      اپنے بھائی کو

  4. Q1(4)

    استاد منگو نے اپنے گھوڑے کے لیے خریدی:-

    • (آ)

      گھاس

    • (ب)

      زین

    • (ج)

      لگام

    • (د)

      کلغی

  5. Q1(5)

    شیدی کی آنکھوں میں تھی:-

    • (آ)

      پراسرار روشنی

    • (ب)

      پراسرار حیرت

    • (ج)

      پراسرار اداسی

    • (د)

      پراسرار بیزاری

  6. Q1(6)

    اسلم نے زور سے ڈکار ‾

    • (آ)

      لیا

    • (ب)

      لیے

    • (ج)

      کھینچا

    • (د)

      لی

  7. Q1(7)

    مرض ‾ جوں جوں دوا کی۔

    • (آ)

      بڑھتی گئی

    • (ب)

      گھٹی رہی

    • (ج)

      بڑھتا گیا

    • (د)

      ہوتی رہی

  8. Q1(8)

    "نالش کرنا" سے مراد ہے:-

    • (آ)

      مقدمہ کرنا

    • (ب)

      گھوڑے کو نال لگانا

    • (ج)

      مساج کرنا

    • (د)

      چٹکا دینا

  9. Q1(9)

    احمد نے گیند ‾

    • (آ)

      اٹھایا

    • (ب)

      اٹھائی

    • (ج)

      اٹھائے

    • (د)

      پھینکے

  10. Q1(10)

    "دیوان غالب" ایک سال میں دو بار ‾

    • (آ)

      چھپیں

    • (ب)

      چھپا

    • (ج)

      چھپے

    • (د)

      شائع ہوا

  11. Q1(11)

    غیر مردف غزل میں قافیہ آتا ہے:-

    • (آ)

      ردیف سے قبل

    • (ب)

      مصرعے کے درمیان

    • (ج)

      اشعار کے بالکل آخر میں

    • (د)

      ردیف کے بعد

  12. Q1(12)

    ردیف ہوتی ہے:-

    • (آ)

      ہم آواز الفاظ

    • (ب)

      ہم خیال الفاظ

    • (ج)

      زوردار الفاظ

    • (د)

      دہرائے گئے الفاظ

  13. Q1(13)

    غزل کے علاوہ کس ہیئت میں مطلع ہوتا ہے؟

    • (آ)

      قصیدے کی

    • (ب)

      رباعی کی

    • (ج)

      مخمس کی

    • (د)

      مسدس کی

  14. Q1(14)

    لفظ "مصرع" کے لغوی معنی ہیں:-

    • (آ)

      دوڑ میں شامل آدمی

    • (ب)

      دریا کا کنارہ

    • (ج)

      اہم بات

    • (د)

      دروازے کا ایک پٹ

  15. Q1(15)

    آخری شعر ہونے کے ساتھ ساتھ مقطع کے لیے لازم ہے:-

    • (آ)

      ردیف

    • (ب)

      تخلص

    • (ج)

      ہم قافیہ مصرعے

    • (د)

      استعارہ

  16. Q1(16)

    جب کوئی لفظ کسی مجازی معنی میں یوں استعمال ہو کہ اس کے حقیقی معنی بھی مراد لیے جا سکیں:-

    • (آ)

      استعارہ

    • (ب)

      تشبیہ

    • (ج)

      کنایہ

    • (د)

      مجاز مرسل

  17. Q1(17)

    استعارہ کے ارکان کی تعداد ہے:-

    • (آ)

      تین

    • (ب)

      چار

    • (ج)

      پانچ

    • (د)

      دو

  18. Q1(18)

    "تشبیہ" کے لیے لازم ہے کہ مشترک وصف (وجہ شبہ) نسبتاً زیادہ اور مسلمہ ہو۔

    • (آ)

      مشبہ میں

    • (ب)

      مشبہ بہ میں

    • (ج)

      حرف تشبیہ میں

    • (د)

      کنایہ میں

  19. Q1(19)

    "آ رہی ہے چاہ یوسف سے صدا" مثال ہے:-

    • (آ)

      کنایہ کی

    • (ب)

      مجاز مرسل کی

    • (ج)

      استعارہ کی

    • (د)

      تلمیح کی

  20. Q1(20)

    "بہت بھوک لگی ہے۔ آج دو پلیٹیں کھاؤں گا" مثال ہے:-

    • (آ)

      مجاز مرسل کی

    • (ب)

      استعارہ کی

    • (ج)

      تشبیہ کی

    • (د)

      کنایہ کی

Subjective

Source code: 1(N) · Printed marks: 80 · Time: 2.40 Hours

نوٹ: جوابی کاپی پر وہی سوال نمبر اور جزو نمبر درج کیجئے جو کہ سوالیہ پرچہ میں درج ہے۔

حصہ اول

  1. Q2(a)-alternative-1

    کس کے لیے نجوم فلک ہے روش روش
    باب شہود کس کا کھلا ہے افق افق
    کس کے لیے سرود صبا ہے چمن چمن
    کس کے لیے نمود ضیا ہے افق افق

    درج ذیل نظمیہ اجزاء میں سے کسی ایک جزو کی آسان نثر تشریح کیجئے۔ نظم کا عنوان اور شاعر کا نام بھی تحریر کیجئے۔

  2. Q2(a)-alternative-2

    گر صاحب ہنگامہ نہ ہو منبر و محراب
    دیں بندہ مومن کے لیے موت ہے یا خواب
    اے وادی لولاب!
    ہیں ساز پہ موقوف نوا ہائے جگر سوز
    ڈھیلے ہوں اگر تار تو بے کار ہے مضراب
    اے وادی لولاب!

    درج ذیل نظمیہ اجزاء میں سے کسی ایک جزو کی آسان نثر تشریح کیجئے۔ نظم کا عنوان اور شاعر کا نام بھی تحریر کیجئے۔

  3. Q2(b)-alternative-1

    بے چین بہت پھرنا گھبرائے ہوئے رہنا
    اک آگ سی جذبوں کی دہکائے ہوئے رہنا
    چھلکائے ہوئے چلنا خوش بو لب لعلیں کی
    اک باغ سا ساتھ اپنے مہکائے ہوئے رہنا
    اس حسن کا شیوہ ہے جب عشق نظر آئے
    پردے میں چلے جانا شرمائے ہوئے رہنا

    درج ذیل غزلیہ اجزاء میں سے کسی ایک جزو کی تشریح کیجئے۔ شاعر کا نام بھی تحریر کیجئے۔

  4. Q2(b)-alternative-2

    جیتنے میں بھی جہاں جی کا زیاں پہلے سے ہے
    ایسی بازی ہارنے میں کیا خسارہ دیکھنا
    آئینے کی آنکھ ہی کچھ کم نہ تھی میرے لیے
    جانے اب کیا کیا دکھائے گا تمھارا دیکھنا
    ایک مشت خاک اور وہ بھی ہوا کی زد میں ہے
    زندگی کی بے بسی کا استعارہ دیکھنا

    درج ذیل غزلیہ اجزاء میں سے کسی ایک جزو کی تشریح کیجئے۔ شاعر کا نام بھی تحریر کیجئے۔

  5. 3

    سیاق و سباق کے حوالے سے کسی ایک جزو کی تشریح کیجئے۔ مصنف کا نام اور سبق کا عنوان بھی تحریر کیجئے۔

  6. Q3(a)

    اب میں لوٹ کے آیا تو میں سمجھا، یا اللہ! میں بڑا معزز آدمی ہوں، اور محلے والوں کو بھی آخر پتا لگا کہ میں ایسے گیا تھا۔ اور وہاں پر یہ ہوا۔ وہ بھی جناب، اور میری جو لینڈ لیڈی تھی، وہ بھی بڑی خوشی سے ساتھ ساتھ محلے میں چوڑی ہو کے گھوم رہی تھی کہ دیکھو ہمارا یہ ٹیچر گیا، اور کورٹ نے اتنی عزت کی۔ اس کی عزت افزائی ہوئی تو میں یہ سمجھا کہ اس کے ساتھ ساتھ میری تنخواہ میں بھی اضافہ ہوگا۔

    سیاق و سباق کے حوالے سے کسی ایک جزو کی تشریح کیجئے۔ مصنف کا نام اور سبق کا عنوان بھی تحریر کیجئے۔

  7. Q3(b)

    اس نے صبح کے سرد و دھندلکے میں کئی تنگ اور کھلے بازاروں کا چکر لگایا مگر اسے ہر چیز پرانی نظر آئی۔ آسمان کی طرح پرانی۔ اس کی نگاہیں آج خاص طور پر نیا رنگ دیکھنا چاہتی تھیں مگر سوائے اس کلغی کے جو رنگ برنگ کے پروں سے بنی تھی اور اس کے گھوڑے کے سر پہ جمی ہوئی تھی اور سب چیزیں پرانی نظر آتی تھیں۔ یہ نئی کلغی اس نے نئے قانون کی خوشی میں یکم مارچ کو چودھری خدا بخش سے ساڑھے چودہ آنے میں خریدی تھی۔

    سیاق و سباق کے حوالے سے کسی ایک جزو کی تشریح کیجئے۔ مصنف کا نام اور سبق کا عنوان بھی تحریر کیجئے۔

  8. Q4(i)

    ایک استاد عدالت کے کٹہرے میں

    کسی ایک نثری سبق کا خلاصہ لکھیے اور مصنف کا نام بھی تحریر کیجئے۔

  9. Q4(ii)

    ویلرز

    کسی ایک نثری سبق کا خلاصہ لکھیے اور مصنف کا نام بھی تحریر کیجئے۔

  10. Q5(i)

    نعت

    کسی ایک نظم کا خلاصہ یا مرکزی خیال تحریر کیجئے اور شاعر کا نام بھی لکھیے۔

  11. Q5(ii)

    او دیس سے آنے والے بتا

    کسی ایک نظم کا خلاصہ یا مرکزی خیال تحریر کیجئے اور شاعر کا نام بھی لکھیے۔

  12. Q6-alternative-1

    دو دوستوں کے درمیان سگریٹ نوشی کے مضر اثرات پر مکالمہ تحریر کیجئے۔

  13. Q6-alternative-2

    ایک تفریحی مقام کی سیر کی روداد تحریر کیجئے۔

  14. Q7-alternative-1

    گھروں میں پینے کا صاف پانی مہیا کرنے کے لیے ڈائریکٹر واسا کے نام درخواست لکھیے۔

  15. Q7-alternative-2

    رسید بابت وصولی رقم موٹر سائیکل تحریر کیجئے۔

  16. Q8

    سرسید نے اپنے خیالات کے ظاہر کرنے میں بناوٹ اور تصنع کو کبھی دخل نہیں دیا۔ جس سادگی اور بے تکلفی کے ساتھ ابتدا میں مطلب نگاری شروع کی، غدر کے زمانے تک جو کہ تقریباً تیس برس کا ہوتا ہے۔ اپنے سیدھے سادے نیچرل سٹائل (قدرتی اسلوب) میں ہر قسم کی تحریریں کیا کتابیں، کیا مضامین، کیا مقدمات کے فیصلے اور تحریریں برابر لکھتے رہے۔ اس تیس برس کی مشق اور مہارت نے جو کہ ایک انداز پر متصل جاری رہی اور پیچیدہ مضمونوں کے سلجھانے کی ایک غیر معمولی طاقت پیدا کر دی۔

    درج ذیل عبارت کی تلخیص کیجئے اور اس کا مناسب عنوان بھی تجویز کیجئے۔

    (10 marks)
Original source references (5)

The original files and numbering are retained. Equivalent files do not repeat the questions above.

  • Objective · 2021 · Printed marks: 20 · Time: 20 Minutes
  • Objective · 2023 · Printed marks: 20 · Time: 20 Minutes : same questions, source numbering preserved separately
  • Objective · 2025 · Printed marks: 20 · Time: 20 Minutes : same questions, source numbering preserved separately
  • Objective · 2027 · Printed marks: 20 · Time: 20 Minutes : same questions, source numbering preserved separately
  • Subjective · 1(N) · Printed marks: 80 · Time: 2.40 Hours