Create your own paper

BISE Multan · Class 11 · Urdu

BISE Multan · Class 11 · Urdu · 2025 · First Annual · Group 1

2025 · First Annual

Transcribed from the identified examination paper. Check the board, session and course before use. SchoolOrbit is not affiliated with the issuing board.

Objective

Source code: 2021 · Printed marks: 20 · Time: 20 منٹ

معروضی

ہر سوال کے چار ممکنہ جوابات A، B، C اور D دیئے گئے ہیں۔ جوابی کاپی پر، سوال کے سامنے دیئے گئے دائروں میں سے درست جواب کے مطابق متعلقہ دائرہ کو مارکر یا پین سے بھر دیجئے۔ ایک سے زیادہ دائروں کو پر کرنے یا کاٹ کر پر کرنے کی صورت میں مذکورہ جواب غلط تصور ہوگا۔

  1. Q1(1)

    سر سید نے ”خطبات احمدیہ“ لکھیں۔

    • (آ)

      دو برس میں

    • (ب)

      اڑھائی برس میں

    • (ج)

      ڈیڑھ برس میں

    • (د)

      ایک برس میں

  2. Q1(2)

    ابوالقاسم زہراوی کے آبا و اجداد رہنے والے تھے۔

    • (آ)

      مصر کے

    • (ب)

      ایران کے

    • (ج)

      شام کے

    • (د)

      اندلس کے

  3. Q1(3)

    ”لقمان حکیم، ‾ کا بادشاہ“

    • (آ)

      حکمت

    • (ب)

      عرب

    • (ج)

      دولت

    • (د)

      دلی

  4. Q1(4)

    اچھن کے باپ نے بیڑی بجھا کر کہاں رکھی؟

    • (آ)

      میز پر

    • (ب)

      کان پر

    • (ج)

      چارپائی پر

    • (د)

      طاق پر

  5. Q1(5)

    نواب مصطفٰی خان کو سزا ہوئی تھی۔

    • (آ)

      دو سال

    • (ب)

      تین سال

    • (ج)

      پانچ سال

    • (د)

      سات سال

  6. Q1(6)

    اگر غزل میں دوسرا شعر بھی ہم قافیہ ہم ردیف ہو تو اسے کہتے ہیں۔

    • (آ)

      مطلع

    • (ب)

      مطلع ثانی

    • (ج)

      مطلع ثالث

    • (د)

      کوئی بھی نہیں

  7. Q1(7)

    مقطع کے لیے ضروری ہے۔

    • (آ)

      وزن اور بحر

    • (ب)

      ردیف اور قافیہ

    • (ج)

      تخلص اور آخری شعر

    • (د)

      تلمیح اور تضاد

  8. Q1(8)

    مطلع آتا ہے۔

    • (آ)

      غزل اور قصیدے میں

    • (ب)

      آپ بیتی میں

    • (ج)

      نظموں میں

    • (د)

      ان تمام میں

  9. Q1(9)

    مقطع کے لغوی معنی ہیں۔

    • (آ)

      وزن اور بحر

    • (ب)

      ردیف اور قافیہ

    • (ج)

      تخلص اور آخری شعر

    • (د)

      کاٹنے کی جگہ

  10. Q1(10)

    غیر مردف غزل میں قافیہ آتا ہے ہر شعر کے:

    • (آ)

      شروع اور آخر میں

    • (ب)

      آخر میں

    • (ج)

      درمیان میں

    • (د)

      شروع میں

  11. Q1(11)

    وہ بنیادی خصوصیت جو مشبہ اور مشبہ بہ میں مشترک ہو، کہلاتی ہے۔

    • (آ)

      طرفین تشبیہ

    • (ب)

      وجہ جامع

    • (ج)

      وجہ تشبیہ

    • (د)

      حرف تشبیہ

  12. Q1(12)

    تشبیہ کے لیے لازم ہے۔

    • (آ)

      مشترک صفت

    • (ب)

      مشترک آواز

    • (ج)

      مشترک الفاظ

    • (د)

      مشترک بناوٹ

  13. Q1(13)

    تلمیح کی نشاندہی کیجئے۔

    • (آ)

      پھول اور کانٹے

    • (ب)

      شیر

    • (ج)

      موتیوں جیسے دانت

    • (د)

      آب حیات

  14. Q1(14)

    ”قارون نے راستے میں لٹایا خزانہ کیا“ اس مصرع میں ہے۔

    • (آ)

      تشبیہ

    • (ب)

      استعارہ

    • (ج)

      تلمیح

    • (د)

      مقطع

  15. Q1(15)

    وہ دیکھو! رستم آ رہا ہے۔ اس جملے میں رستم ہے۔

    • (آ)

      مستعار لہ

    • (ب)

      مستعار منہ

    • (ج)

      وجہ جامع

    • (د)

      مشبہ

  16. Q1(16)

    تعصب نہیں ‾

    • (آ)

      کرنا چاہیے

    • (ب)

      کرنی چاہیے

    • (ج)

      کرنے چاہیے

    • (د)

      کرنے چاہئیں

  17. Q1(17)

    کل رات میں نے ایک خواب ‾

    • (آ)

      دیکھی

    • (ب)

      دیکھا

    • (ج)

      دیکھے

    • (د)

      دیکھیں

  18. Q1(18)

    میرا یہ خبر سن کر ‾ رہ گئی۔

    • (آ)

      بکی بکی

    • (ب)

      بکے بکے

    • (ج)

      ہکا بکی

    • (د)

      ہکا بکا

  19. Q1(19)

    اس کی والدہ کے انتقال ‾ ہے۔

    • (آ)

      کی تار آئی

    • (ب)

      کے تار آئے

    • (ج)

      کا تار آیا

    • (د)

      کی تار آئیں

  20. Q1(20)

    اس نے اردو ‾

    • (آ)

      پڑھی

    • (ب)

      پڑھا

    • (ج)

      پڑی

    • (د)

      پڑھیں

Subjective

Printed marks: 80 · Time: 2.40 گھنٹے

جوابی کاپی پر وہی سوال نمبر اور جزو نمبر درج کیجئے جو سوالیہ پرچے میں درج ہے۔

حصہ اول

  1. Q2(a)

    حسینؓ ابن علیؓ کے اسوۂ مردانہ کا پرچم
    برائے شمع ملت، سوزش پروانہ کا پرچم
    محمدؐ ابن قاسمؒ کے سحاب جود کا پرچم
    یہ طارقؒ کا، صلاح الدینؒ کا، محمودؒ کا پرچم

    نظم کے درج ذیل اشعار کی تشریح کیجئے۔ شاعر کا نام اور نظم کا عنوان بھی تحریر کیجئے۔

    (10 marks)
  2. Q2(b)

    نہ جانا کہ دنیا سے جاتا ہے کوئی
    بہت دیر کی، مہرباں آتے آتے
    سنانے کے قابل جو تھی بات ان کو
    وہی رہ گئی، درمیان آتے آتے
    مرے آشیاں کے تو تھے چار تنکے
    چمن اڑ گیا، آندھیاں آتے آتے

    غزل کے درج ذیل اشعار کی تشریح کیجئے۔ شاعر کا نام بھی تحریر کیجئے۔

    (10 marks)

حصہ دوم

  1. 3

    سیاق و سباق کے حوالے سے کسی ایک جزو کی تشریح کیجئے۔ مصنف کا نام اور سبق کا عنوان بھی تحریر کیجئے۔

  2. Q3(a)

    بڑا اچھا مسئلہ اور نہایت مضبوط جس کے ذریعہ دنیا کی اکثر قوموں نے عزت پائی ہے، وہ اپنی آپ مدد کرنا ہے۔ جس وقت لوگ اس کو اچھی طرح سمجھیں گے اور کام میں لائیں گے تو پھر خضر کو ڈھونڈنا بھول جائیں گے۔ اوروں پر بھروسہ اور اپنی آپ مدد آپ، یہ دونوں اصول ایک دوسرے کے بالکل مخالف ہیں۔ پچھلا انسان کی بدیوں کو برباد کرتا ہے اور پہلا خود انسان کو۔

    سیاق و سباق کے حوالے سے کسی ایک جزو کی تشریح کیجئے۔ مصنف کا نام اور سبق کا عنوان بھی تحریر کیجئے۔

    (15 marks)
  3. Q3(b)

    انھوں نے اپنے آپ کو لعنت کی: ”تمھارے جیسے عزت کے ہوس مندوں کی یہی سزا ہے۔ اب تو آنکھیں کھلیں کہ تم کتنی عزت کے مستحق ہو۔ تم خود اس غرض مند دنیا میں کسی کے کام نہیں آسکتے۔ وکیل تمھارا احترام کیوں کریں؟ تم ان کے موکل نہیں ہو سکتے۔ ڈاکٹر اور حکیم تمھاری طرف کیوں دیکھیں؟ انھیں بغیر فیس کے گھر آنے کی ضرورت نہیں۔ تم بکنے کے لیے بنے ہوئے بکنے جاؤ۔ اس دنیا میں تمھارا اور کوئی مصرف نہیں۔“

    سیاق و سباق کے حوالے سے کسی ایک جزو کی تشریح کیجئے۔ مصنف کا نام اور سبق کا عنوان بھی تحریر کیجئے۔

    (15 marks)
  4. 4

    مندرجہ ذیل میں سے کسی ایک نصابی سبق کا خلاصہ لکھیے اور مصنف کا نام بھی تحریر کیجئے۔

  5. Q4(i)

    مندرجہ ذیل میں سے کسی ایک نصابی سبق کا خلاصہ لکھیے اور مصنف کا نام بھی تحریر کیجئے۔
    (i) اوور کوٹ

    (10 marks)
  6. Q4(ii)

    مندرجہ ذیل میں سے کسی ایک نصابی سبق کا خلاصہ لکھیے اور مصنف کا نام بھی تحریر کیجئے۔
    (ii) سر سید کے اخلاق و خصائل

    (10 marks)
  7. Q5

    نصاب میں شامل نظم ”لوکل بس“ کا خلاصہ تحریر کیجئے۔

    (5 marks)
  8. Q6

    شجر کاری کی اہمیت و افادیت پر دو دوستوں کے مابین مکالمہ تحریر کیجئے۔

    (10 marks)
  9. Q6-OR

    ایک کبڈی میچ کی روداد لکھیے۔

    (10 marks)
  10. Q7

    ڈپٹی کمشنر کے نام شہریوں کے تحفظ جان و مال کے لیے درخواست تحریر کیجئے۔

    (10 marks)
  11. Q8

    پچھلے چند سالوں سے دنیا بہت تیزی سے تبدیل ہوتی نظر آتی ہے۔ انٹرنیٹ اور موبائل فون کی وجہ سے زندگی کی قدریں بدل گئی ہیں۔ ان جدید آلات کی بدولت کام اگرچہ تیزی سے ہونے لگا ہے۔ تاہم زندگی میں اضطرابی کیفیت پیدا کرنے میں ان آلات کا کلیدی کردار ہے۔ ایک طرف تو انھوں نے کام مختصر کر دیا ہے لیکن دوسری طرف ان آلات کو ہی وقت کے ضیاع کا باعث بھی سمجھا جاتا ہے۔ یہ حقیقت ہے کہ ہر چیز کے مثبت اور منفی دونوں پہلو ہوتے ہیں۔ فوائد یا نقصانات؟ یہ اس چیز کے استعمال پر منحصر ہے جہاں ڈیجیٹل کتب خانوں تک رسائی اگر لمحوں میں ہو سکتی ہے۔ وہیں یہ المیہ بھی ہے کہ کتب بینی کا ذوق و شوق دم توڑ رہا ہے۔

    درج ذیل عبارت کی تلخیص کیجئے اور اس کا مناسب عنوان بھی تجویز کیجئے۔

    (10 marks)
Original source references (5)

The original files and numbering are retained. Equivalent files do not repeat the questions above.

  • Objective · 2021 · Printed marks: 20 · Time: 20 منٹ
  • Objective · 2023 · Printed marks: 20 · Time: 20 منٹ : same questions, source numbering preserved separately
  • Objective · 2025 · Printed marks: 20 · Time: 20 منٹ : same questions, source numbering preserved separately
  • Objective · 2027 · Printed marks: 20 · Time: 20 منٹ : same questions, source numbering preserved separately
  • Subjective · psp_edebce04a05abd7774c2c57ab3d0b06f · Printed marks: 80 · Time: 2.40 گھنٹے