Create your own paper

FBISE Islamabad · Class 10 · Urdu

FBISE Islamabad · Class 10 · Urdu · 2026 · First Annual

2026 · First Annual

Transcribed from the identified examination paper. Check the board, session and course before use. SchoolOrbit is not affiliated with the issuing board.

Objective

Printed marks: 15 · Time: 20 منٹ

کاٹ کر دوبارہ لکھنے کی اجازت نہیں ہے۔ لیڈ پنسل کا استعمال ممنوع ہے۔
ہر سوال کے سامنے دیے گئے کریکولم کے مطابق درست دائرہ کو پُر کریں۔

اردو (لازمی) ایس ایس سی - II
حصہ اول

Version No. 20021

  1. 1.

    تو ہے خلوت میں، تو ہے جلوت میں

    کہیں پنہاں، کہیں عیاں تو ہے

    اس شعر میں کس صنعت کا استعمال کیا گیا ہے؟

    • (الف)

      صنعت ایہام

    • (ب)

      صنعت حسن تعلیل

    • (ج)

      صنعت تضاد

    • (د)

      صنعت تکرار

  2. 2.

    ردیف شعر کے کس حصے میں آتے ہیں؟

    • (الف)

      پہلے حصے میں

    • (ب)

      دوسرے حصے میں

    • (ج)

      درمیانی حصے میں

    • (د)

      آخری حصے میں

  3. 3.

    ایسے الفاظ جن کے ایک سے زیادہ معنی ہوں کیا کہلاتے ہیں؟

    • (الف)

      متشابہ الفاظ

    • (ب)

      مترادف الفاظ

    • (ج)

      متضاد الفاظ

    • (د)

      ذو معنی الفاظ

  4. 4.

    ایسا جملہ جو مثال کے طور پر پیش کیا جائے کیا کہلاتا ہے؟

    • (الف)

      محاورہ

    • (ب)

      ضرب المثل

    • (ج)

      روزمرہ

    • (د)

      کہانی

  5. 5.

    جس جملے میں کسی جذبے، خوف، حیرت، محبت، نفرت، خوشی یا غمی کی کیفیت ظاہر ہو اس جملے کو کہتے ہیں:

    • (الف)

      ندائیہ / فجائیہ

    • (ب)

      سوالیہ

    • (ج)

      تفصیلیہ

    • (د)

      سکتہ

  6. 6.

    گیدڑ کی جب موت آتی ہے تو گاؤں کی طرف بھاگتا ہے۔ اس میں غلطی کی نشان دہی کریں:

    • (الف)

      محاورہ کی

    • (ب)

      روزمرہ کی

    • (ج)

      ضرب المثل کی

    • (د)

      جملے کی ساخت کی

  7. 7.

    ”جملہ اسمیہ“ کے اجزاء ہیں:

    • (الف)

      مبتدا، متعلق خبر، خبر

    • (ب)

      فعل، فاعل، مفعول

    • (ج)

      اسم، فعل، حرف

    • (د)

      فاعل، مفعول، فعل تام

  8. 8.

    جمع الجمع کی مثال ہے:

    • (الف)

      لقب

    • (ب)

      القاب

    • (ج)

      القابات

    • (د)

      لقوب

  9. 9.

    مترادف الفاظ وہ ہوتے ہیں جو:

    • (الف)

      آپس میں ہم معنی ہوں

    • (ب)

      ہم آواز ہوں

    • (ج)

      متضاد ہوں

    • (د)

      ذو معنی ہوں

  10. 10.

    ظفر یہ دل دلِ ناداں سہی خوددار بہت ہے

    صنعت کی پہچان کریں۔

    • (الف)

      صنعت تضاد

    • (ب)

      صنعت تلمیح

    • (ج)

      صنعت تکرار

    • (د)

      صنعت ایہام

  11. 11.

    صبح صبح پھول کی پتیوں پر موتی چمک رہے تھے۔ یہ جملہ مثال ہے:

    • (الف)

      تشبیہ کی

    • (ب)

      استعارہ کی

    • (ج)

      مجاز مرسل کی

    • (د)

      کنایہ کی

  12. 12.

    استعجابیہ کی علامت کی نشان دہی کریں:

    • (الف)

      “ ”

    • (ب)

      ؟

    • (ج)

      !

    • (د)

      ؛

  13. 13.

    ”ایسی نظم جس کے ہر بند میں 5 مصرعے ہوں“:

    • (الف)

      مسدس

    • (ب)

      ہائیکو

    • (ج)

      مخمس

    • (د)

      رباعی

  14. 14.

    ایسے الفاظ جو لکھنے میں ایک جیسے ہوں لیکن معنی میں فرق ہو ان:

    • (الف)

      متشابہ الفاظ

    • (ب)

      ہم قافیہ الفاظ

    • (ج)

      متضاد الفاظ

    • (د)

      مترادف الفاظ

  15. 15.

    جس نظم میں نبی کریم(ﷺ)(خاتم النبیین) کی تعریف بیان کی جائے:

    • (الف)

      مرثیہ

    • (ب)

      نعت

    • (ج)

      منقبت

    • (د)

      مناجات

  16. 2SA-I 26002 (B)
    Page 1 of 1

Subjective

Printed marks: 60 · Time: 2:40 گھنٹے

اردو (لازمی) ایس ایس سی - II
حصہ دوم اور سوم

حصہ دوم (کل نمبر 34)

  1. سوال نمبر 2: الف۔ حصہ نثر

    عبارت کو غور سے پڑھیں اور نیچے دیے گئے سوالات کے جوابات اپنے الفاظ میں لکھیں:

    میرزا عبدالقیوم کا ایک ہفتہ اس انداز میں گزرا جس انداز میں وہ گزارنا چاہتا تھا۔ دفتر کے پرانے ساتھی اس سے ملاقات کے لیے آتے رہے۔ اس کا پوتا اور دونوں پوتیاں چائے اور کھانا اس کے کمرے ہی میں پہنچاتے رہے۔ اس قسم کا ہنگامہ ضرور رہا لیکن اسے یقین تھا کہ یہ سب کچھ عارضی ہے۔ احباب آتے ہیں تو آئندہ آنے سے رک جائیں گے۔ اس کی بہو بچوں کو ڈانٹنے ڈپٹنے میں جو شور کرتی ہے یہ بھی اس وقت ختم ہو جائے گا یا بہت حد تک تھم جائے گا جب وہ ان کی ماں کو سمجھا دے گا کہ بچوں کے ساتھ مادرانہ شفقت کا رویہ اختیار کرے۔ بچے اوپر آتے ہیں، اپنے جوتوں کے ساتھ اندر آ کر قالین خراب کر دیتے ہیں۔ تو یہ بھی کوئی ایسی بات نہیں ہے۔ وہ انہیں بتا دے گا کہ اوپر میرے کمرے میں آؤ تو جوتے اتار کر آؤ۔

    (8 x 2 = 16)
    1. (i)

      میرزا عبدالقیوم کا پہلا ہفتہ کیسا گزرا؟

    2. (ii)

      اس سے ملاقات کے لیے کون آتا تھا؟

    3. (iii)

      میرزا عبدالقیوم کھانا عموماً کہاں کھاتا رہا؟

    4. (iv)

      مصنف کے مطابق میرزا عبدالقیوم کو کس بات کا یقین تھا؟

    5. (v)

      وہ اپنی بہو کو کیا سمجھانا چاہتا تھا؟

    6. (vi)

      بچے اس کے کمرے میں کیسے آتے؟

    7. (vii)

      وہ اپنے کمرے میں قالین سے متعلق کیا احتیاط چاہتا تھا؟

    8. (viii)

      اس عبارت کا مرکزی خیال تحریر کریں۔

    9. یا

      اس عبارت کی تلخیص کریں نیز مناسب عنوان دیں۔

  2. ب۔ حصہ شعر

    درج ذیل اشعار کو غور سے پڑھیں اور آخر میں دیے گئے سوالات کے جوابات لکھیں۔

    (i) گنوا دی ہم نے جو اسلاف سے میراث پائی تھی

    ثریا سے زمین پر آسمان نے ہم کو دے مارا

    (ii) چلنا نسیم صبح کا وہ رہ کے بار بار

    کوکو وہ قمریوں کی وہ طاؤس کی پکار

    (iii) ہے آپ کے ہونٹوں پر جو مسکان وغیرہ

    قربان گئے اس پر دل و جان وغیرہ

    (iv) بازیچۂ اطفال ہے دنیا مرے آگے

    ہوتا ہے شب و روز تماشا مرے آگے

    (v) منصف کے لیے، اذن سماعت پہ ہیں پہرے

    اور عدل کی زنجیر میں جھنکار بہت ہے

    (5 x 2 = 10)
    1. (i)

      مسلمانوں کو اسلاف کی میراث گنوانے کی کیا سزا ملی؟ (بحوالہ شعر i)

    2. (ii)

      دوسرے شعر میں صبح کی منظر کشی کیسے کی گئی ہے؟ (بحوالہ شعر ii)

    3. (iii)

      تیسرے شعر میں شاعر کیا قربان کرنے کو تیار ہے؟ (بحوالہ شعر iii)

    4. (iv)

      چوتھے شعر میں بازیچۂ اطفال سے کیا مراد ہے؟ (بحوالہ شعر iv)

    5. (v)

      پانچویں شعر کا مرکزی خیال تحریر کریں۔

    6. یا

      پانچویں شعر میں منصف کی کن مشکلات کا ذکر کیا گیا ہے؟

  3. ج۔ حصہ قواعد

    درج ذیل اجزاء کے جوابات لکھیں۔

    (4 x 2 = 08)
    1. (i)

      کنایہ کسے کہتے ہیں؟ ایک شعری مثال بھی دیں۔

    2. (ii)

      ”احمد خط لکھ رہا تھا“ اس جملے کی ترکیب نحوی کریں۔

    3. (iii)

      مجاز مرسل سے کیا مراد ہے؟ ایک مثال بھی دیں۔

    4. (iv)

      متشابہ الفاظ کیا ہوتے ہیں؟ ایک مثال بھی دیں۔

    5. یا

      قوسین اور ترچھا خط کی مختصر وضاحت کریں اور ایک ایک مثال دیں۔

  4. Page 1 of 2 (Urdu Compulsory)

حصہ سوم (کل نمبر 26)

  1. سوال نمبر 3:

    درج ذیل میں سے کسی ایک پیرا گراف کی تشریح کریں۔

    (04)
    1. مصیبت یہ ہوئی کہ ہم انگریزی کو نہ اپنا سکے اور انگریزوں کا اقبال اس ملک سے رخصت ہوا۔ بلکہ سچ یوں کہنا چاہیے کہ انگریز رخصت ہوئے مگر اپنا اقبال چھوڑ گئے کہ ہم اب تک اپنے آپ کو اس ذہنی غلامی سے آزاد نہ کرا سکے۔ جس میں انہوں نے ہمیں دو سو سال تک مبتلا کر دیا۔ خیر یہ کوئی بات نہ ہوتی اگر انگریزی نے ہمیں کم از کم اس قابل بنا دیا ہوتا کہ کسی اعتبار سے ہم دنیا کی کسی ترقی یافتہ قوم سے آنکھیں ملا سکیں۔ دو سو سال تک انگریزی پڑھنے اور انگریزی کے ذریعے سے علوم و فنون حاصل کرنے کی سعی لاحاصل کے باوجود آج بھی یہ ملک مغربی ممالک تو کیا اپنے چھوٹے چھوٹے، ہم سایہ ملکوں کے مقابلے میں جاہل رہ گیا۔

    2. یا

      ہم نے اپنی ہمت اور اولو العزمی کو بہت سراہا کہ آج ہم فوراً ہی جاگ اٹھے۔ دل سے کہا: دل بھیا! صبح اٹھنا تو محض ذرا سی بات ہے ہم یوں ہی اس سے ڈرا کرتے تھے۔ ”دل نے کہا: اور کیا تمہارے تو یوں ہی اوسان خطا ہو جایا کرتے تھے“، ہم نے کہا: سچ کہتے ہو یار! یعنی اگر ہم سستی اور کسالت کو خود اپنے قریب نہ آنے دیں تو ان کی کیا مجال ہے کہ ہماری باقاعدگی میں خلل انداز ہوں۔ اس وقت اس لاہور شہر میں ہزاروں کاہل لوگ ہوں گے جو دنیا و مافیہا سے بے خبر نیند کے مزے اڑا رہے ہوں گے اور ایک ہم ہیں کہ ادائے فرض کی خاطر نہایت شگفتہ طبعی اور غنچہ دہنی سے جاگ رہے ہیں۔

  2. سوال نمبر 4:

    درج ذیل میں سے کسی ایک نظمیہ جزو کی تشریح کریں۔

    (04)
    1. جب ان کا ذکر ہو، دنیا سراپا گوش ہو جائے

      جب ان کا نام آئے، مرحبا صل علی کہیے

      غبار راہ طیبہ، سرمۂ چشم بصیرت ہے

      یہی وہ خاک ہے، جس خاک کو، خاک شفا کہیے

      مدینہ یاد آتا ہے، تو پھر آنسو نہیں رکتے

      مری آنکھوں کو ماہرؔ، چشمۂ آب بقا کہیے

    2. یا

      یاں آدمی پہ جان کو وارے ہے آدمی

      اور آدمی پہ تیغ کو مارے ہے آدمی

      پگڑی بھی، آدمی کی اتارے ہے آدمی

      چلا کے آدمی کو پکارے ہے آدمی

      اور سن کے، دوڑتا ہے سو ہے وہ بھی آدمی

  3. سوال نمبر 5:

    درج ذیل میں سے کسی ایک غزلیہ جزو کی تشریح کریں۔

    (04)
    1. تم ہمارے کسی طرح نہ ہوئے

      ورنہ دنیا میں کیا نہیں ہوتا

      تم مرے پاس ہوتے ہو گویا

      جب کوئی دوسرا نہیں ہوتا

    2. یا

      عشاق کے دل نازک، اس شوخ کی خو نازک

      نازک اسی نسبت سے ہے کار محبت بھی

      اے شوق کی بے باکی وہ کیا تیری خواہش تھی

      جس پر انھیں غصہ ہے، ، انکار بھی حیرت بھی

  4. سوال نمبر 6:

    اپنے ریاضی کے معلم / معلمہ کے نام خط تحریر کریں۔ جس میں ان سے نہ سمجھ آنے والے کسی سوال کو دوبارہ سمجھانے کی درخواست کریں۔

    (05)
    1. یا

      اپنے علاقے میں پارکوں کی صورت حال پر ایک معلوماتی رپورٹ تحریر کریں۔

  5. سوال نمبر 7:

    دیے گئے اشارات کی مدد سے کسی ایک موضوع پر دو سے تین سو الفاظ پر مشتمل ایک مضمون لکھیں:

    (09)
    1. پاکستان کے مسائل اور حل

      خاکہ:

      (i) تمہید / تعارف

      (ii) مہنگائی ایک بڑا مسئلہ

      (iii) تعلیم اور بد عنوانی

      (iv) توانائی کے مسائل

      (v) مسائل کے حل کے لیے تجاویز

    2. یا

      موبائل فون کے فائدے اور نقصانات

      خاکہ:

      (i) سائنس کی اہم ایجاد۔ تمہید / تعارف

      (ii) موبائل فون کی اہمیت

      (iii) موبائل فون کے فائدے

      (iv) موبائل فون کے نقصانات

      (v) نتیجہ / اختتام

  6. 2SA-I 26002 (B)
    Page 2 of 2 (Urdu Compulsory)

Original source references (2)

The original files and numbering are retained. Equivalent files do not repeat the questions above.

  • Objective · psp_34b5586ec05457709ba977911cc6e394 · Printed marks: 15 · Time: 20 منٹ
  • Subjective · psp_805f87244227047a36a86849fd4ab806 · Printed marks: 60 · Time: 2:40 گھنٹے