BISE Gujranwala · Class 10 · Urdu
BISE Gujranwala · Class 10 · Urdu · 2025 · First Annual · Group 2
2025 · First Annual
Transcribed from the identified examination paper. Check the board, session and course before use. SchoolOrbit is not affiliated with the issuing board.
Objective
Source code: 7022 · Printed marks: 15 · Time: 20 منٹ
ہر سوال کے چار ممکنہ جوابات A، B، C اور D دیئے گئے ہیں۔ جوابی کاپی پر ہر سوال کے سامنے دیئے گئے دائروں میں سے درست جواب کے مطابق متعلقہ دائرہ کو مارکر یا پین سے بھر دیجئے۔ ایک سے زیادہ دائروں کو پُر کرنے یا کاٹ کر پُر کرنے کی صورت میں مذکورہ جواب غلط تصور ہوگا۔
اردو (لازمی)
سیکنڈری سکول پارٹ II (دہم)
1st A 225-I
پرچہ: II
دوسرا گروپ
معروضی
Code: 7022
1
-
1
“اجی حضرت” گرامر کی رو سے ہے
-
2
“وہ چل دیا” میں “دیا” گرامر کی رو سے ہے
-
3
سبق “نام دیو مالی” میں کس شاعر کا شعر شامل کیا گیا ہے؟
-
4
علامہ اقبالؒ اپنی بیٹی منیرہ کو پیار سے کہا کرتے تھے
-
5
درست اعراب کی نشاندہی کیجئے
-
6
فعل ماضی کی اقسام ہیں
-
7
سبق “مُلَمَّع” میں گاڑی کے آنے کا کیا وقت تھا؟
-
8
مصنف نے کس مصیبت کو فقیر کے لیے نعمت تصور کیا ہے؟
-
9
جوش ملیح آبادی کا اصل نام تھا
-
10
پرستان میں پھل دار پودے بڑے تھے
-
11
مسلم لیگ کس نے قائم کی؟
-
12
درست اعراب کی نشاندہی کیجئے
-
13
مرزا صاحب پنشن کا بڑا حصہ صرف کر دیتے تھے (بحوالہ مرزا محمد سعید)
-
14
اک شمع بجھائی تو
-
15
نظم “اونٹ کی شادی” کے شاعر ہیں
104-(I)-1st A 225-114000(#)
Subjective
Printed marks: 60 · Time: 2:10 گھنٹے
اردو (لازمی)
سیکنڈری سکول پارٹ II (دہم)
1st A 225
پرچہ: II
دوسرا گروپ
انشائی
حصہ اول
-
2.(6 + 4 = 10)
درج ذیل اشعار میں حصہ نظم میں سے کوئی تین اور حصہ غزل میں سے کوئی دو کی تشریح کیجئے۔
-
(3 × 2 = 6)
حصہ نظم
-
(i)
نظام آسمانی ہے اسی کی حکمرانی سے
بہار جاودانی ہے اسی کی باغبانی سے -
(ii)
ہے کوئی، ہنگامہ تیری تُربتِ خاموش میں
پل رہی ہے ایک قوم تازہ اس آغوش میں -
(iii)
مرے بنے کو مبارک یہ خوش گوار گھڑی
کہ سر کا درد بڑھا ناک میں نکیل پڑی -
(iv)
گرداب پر تھا شعلۂ جوّالہ کا گماں
انگارے تھے حباب تو پانی شرر فشاں
-
-
(2 × 2 = 4)
حصہ غزل
-
(i)
کاروبارِ جہاں سنورتے ہیں
ہوش جب بے خودی سے ملتا ہے -
(ii)
یہ فخر تو حاصل ہے، برے ہیں کہ بھلے ہیں
دو چار قدم ہم بھی ترے ساتھ چلے ہیں -
(iii)
یوں تو ہنگامے اٹھاتے نہیں دیوانۂ عشق
مگر اے دوست، کچھ ایسوں کا ٹھکانا بھی نہیں
-
-
حصہ دوم
-
3.(5 + 5 = 10)
درج ذیل نثر پاروں کی تشریح کیجئے۔ سبق کا عنوان، مصنف کا نام اور خط کشیدہ الفاظ کے معانی بھی لکھئے۔
-
(الف)
پطرس اور تاج نے بھی مرزا صاحب سے اکتساب علم کیا۔ بعد میں پطرس خود انگریزی کے پروفیسر ہو گئے تھے، مگر اپنی غیر معمولی قابلیت و ذیانت کے باوجود مرزا صاحب کی قابلیت کے آگے اپنے آپ کو پوچ سمجھتے تھے۔ میں نے بارہا پطرس کو مرزا صاحب کی خدمت میں حاضر ہوتے دیکھا ہے۔ پطرس کو میں نے کسی اور کا اتنا ادب و احترام کرتے نہیں دیکھا، یہاں تک کہ وائسرائے ہند کا بھی۔
-
(ب)
سنا ہے، اپریل میں جاوید چند مہینوں کے لیے ولایت سے لاہور آئے گا۔ جب وہ چھوٹا سا تھا، ہر وقت میرے ساتھ ساتھ رہتا تھا۔ اللہ کے کرم سے اب بڑا ہوشیار ہو گیا ہے۔ جب اس کی والدہ کا انتقال ہوا تو وہ اور منیرہ بی بی، بہت کم عمر تھے۔ ڈاکٹر صاحب نے نرس کے لیے اشتہار دیا۔ بے شمار جواب آئے۔ ایک بی بی نے تو یہ لکھ دیا کہ ڈاکٹر صاحب کے ساتھ شادی کرنے کے لیے بھی تیار ہے۔
-
(ورق الٹئے)
-
4.(10)
درج ذیل سوالات میں سے کوئی سے پانچ کے مختصر جوابات تحریر کیجئے۔
-
(i)
سلطان ٹیپو اپنی جدوجہد میں کیوں کامیاب نہ ہو سکا؟
-
(ii)
چغل خور نے کسان کی بیوی کو کیا کہہ کر بدگمان کیا؟
-
(iii)
شیخوپورہ سے گزرتے ہوئے علی بخش کو کیا یاد آیا؟
-
(iv)
مرزا غالب کی دو کتابوں کے نام لکھئے۔
-
(v)
ادا جعفری کا اصل نام کیا ہے اور وہ کہاں پیدا ہوئیں؟
-
(vi)
نظم “مال گودام روڈ” کے شاعر کا کیا نام ہے اور یہ نظم اُن کے کس مجموعہ کلام میں شامل ہے؟
-
(vii)
کون سی قوتیں کسان سے سرنگوں رہتی ہیں؟
-
(viii)
نظم “حمد” میں شاعر کے مطابق انسان کو کس فطرت پر پیدا کیا گیا ہے؟
-
-
5.(5)
درج ذیل میں سے کسی ایک نصابی سبق کا خلاصہ لکھئے۔
-
(الف)
نظریہ پاکستان
-
(ب)
نام دیو مالی
-
-
6.(15)
درج ذیل عنوانات میں سے کسی ایک پر مضمون لکھئے۔
-
(الف)
اطاعتِ والدین
-
(ب)
سیر وسیاحت: تفریح بھی، تعلیم بھی
-
(ج)
تندرستی ہزار نعمت ہے
-
-
7.(10)
درج ذیل عبارت کو غور سے پڑھئے اور آخر میں دیئے گئے سوالات کے جوابات تحریر کیجئے۔
اسلام نے لفظ قوم کے معنی بدل دیئے ہیں۔ اسلام سے پہلے کے تمام قومی سلسلے، تمام قومی رشتے، نسل یا علاقے سے تعلق رکھتے تھے۔ لیکن اسلام نے لَا اِلٰهَ اِلَّا اللهُ مُحَمَّدٌ رَّسُوْلُ الله کے تحت ایک نیا روحانی بلکہ خدائی قومی رشتہ قائم کر دیا۔ اسلام کسی سے نہیں پوچھتا کہ وہ ترک ہے یا تاجیک، وہ افریقہ کا رہنے والا ہے یا عرب کا، وہ چین کا باشندہ ہے یا ماچین کا، پاکستان میں پیدا ہوا ہے یا ہندوستان میں، وہ کالے رنگ کا ہے یا گورے رنگ کا، بلکہ جس کسی نے اللہ کی توحید اور محمد رسول اللہ خاتم النبیین ﷺ کی رسالت کو مان لیا وہ ایک رشتے میں بند گیا۔ جس سے اچھا اور پیارا رشتہ اور کوئی نہیں۔-
(i)
اسلام سے پہلے تمام قومی سلسلے اور تمام قومی رشتے کس سے تعلق رکھتے تھے؟
-
(ii)
اسلام نے لفظ قوم کو کتنی وسعت دی ہے؟
-
(iii)
کیا اسلام میں نسل اور علاقے کا امتیاز جائز ہے؟
-
(iv)
کیا گورے مسلمان کو کالے مسلمان پر کوئی فوقیت حاصل ہے؟
-
(v)
اس عبارت کا عنوان لکھئے۔
-
104-1st A 225-114000(#)
Original source references (2)
The original files and numbering are retained. Equivalent files do not repeat the questions above.
- Objective · 7022 · Printed marks: 15 · Time: 20 منٹ
- Subjective · psp_1a7fb29e91b15072d6625cfcad94e424 · Printed marks: 60 · Time: 2:10 گھنٹے